مستونگ شاہرائیں بلاک ،پاکستانی فورسز کی فائرنگ،ایک نوجوان گرفتار 

مستونگ زمیندار سراپا احتجاج شاہراہ بلاک ،کیچ میں سی پیک روڈ بند


مستونگ میں بجلی کی طویل بندش کیخلاف زمینداروں کا احتجاج، فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ، تفصیلات کے مطابق مستونگ کھڈکوچہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور جمپرز کاٹنے کیخلاف زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے تحصیل کھڈکوچہ کے مقام پر روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیا۔

کھڈ کوچہ شاہراہ بند فورسز کی فائرنگ نوجوان گرفتار

احتجاج کے باعث شال کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

زمینداروں کے احتجاج کے دوران کھڈکوچہ میں شرکاء پر پاکستانی فورسز نے اہلکاروں کی لاٹھی چارج اور فائرنگ کی ۔اور ایک نوجوان کو حراست میں لے کر ساتھ لےگئے ۔

علاوہ ازیں تربت میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ چرواہے کی عدم بازیابی کے خلاف دوسرے روز احتجاج جاری، تفصیلات کے مطابق 28 جنوری کی شام کو پاکستانی فورسز اہلکاروں نے سامی کے مقام پر60 سالہ بزرگ واحد بخش نامی  چرواہے کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا۔

سامی بزرگ جبری گمشدگی کیخلاف سی پیک بند

جس کی وجہ سے 30 جنوری کو سامی بلوچی بازار کے مقام پر سی پیک روڈ کو لواحقین اور علاقہ مکینوں نے احتجاجا بلاک کردیا ۔  منگل کی شام پاکستانی فورسز نے مظاہرین کو ڈرا نے دھمکانے کی کوشش کرکے دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کی مگر مظاہرین نے ناکام بنادیا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

شال ،سبی ،رخشان، چمن بم حملے فائرنگ ،اے این پی رہنما ھلاک،بم  پھینکنے والے شخص کو گولی مار دی گئی

بدھ جنوری 31 , 2024
شال سبی میں بم حملے ایک حملہ آور کو گولی ماردی گئی ،چمن فائرنگ میں اے این پی رہنما ھلاک ،رخشان فورسز چوکی پر حملہ

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ