
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت عزیز سلیم ولد سلیم عیسیٰ اور بیبگر ولد عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ عزیز سلیم کراچی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور چھٹیوں پر گھر آئے ہوئے تھے جنہیں پاکستانی فورسز نے 5 جون کو زور بازار سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بیبگر بلوچ تربت کے علاقے گڑگی کے رہائشی ہیں اور اس وقت آسکانی بازار میں مقیم تھے۔ گزشتہ رات ایک بجے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے انہیں ان کے گھر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔