
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے کل رات ساڑھے آٹھ بجے تسپ، پنجگور میں قائم پنجی پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے مکمل قبضہ کرلیا۔ پولیس تھانے میں موجود سرکاری اسلحہ دیگر سامان ضبط کرکے وہاں موجود پولیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔ کاروائی مکمل کرنے کے بعد سرمچار بحفاظت وہاں سے نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانے منتقل ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجگور تسپ میں قائم پنجی پولیس اسٹیشن مکمل ملٹری انٹیلیجنس کے زیر اثر ہے اور ان کے حکم پر بھتہ خوری کرتی ہے، عوام کو بلاوجہ ہراساں کرتی ہے، ٹوکن سسٹم میں من مانی کرتی ہے اور دیگر سماجی برائیوں کے سرپرستی میں ملوث ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم نے بارہا اپنے بیانات میں پولیس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سماجی برائیوں کی سرپرستی کرنے اور سرمچاروں کا تعاقب کرنے سے گریزاں رہیں لیکن وہ اپنے عمل سے باز نہیں آرہے۔
ہم بلوچستان کے تمام پولیس، خاص کر پنجگور پنجی پولیس تھانہ، پنجگور کے اہلکاروں کو وارننگ دیتے ہیں کہ آئندہ ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر بلوچ قوم کو حراساں کرنا، سماجی برائیوں کی سرپرستی کرنا چھوڑ دیں، اور تحریک مخالف سرگرمیوں سے اجتناب کریں ورنہ ان کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کیا جائے گا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف پنجگور تسپ میں قائم پنجی پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرکے اسے نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ بلوچ قومی تحریک مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد اور گروہوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔