
ضلع پنجگور کے علاقے تسپ میں واقع پولیس تھانے پر گزشتہ رات تقریباً 8:30 بجے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 کے قریب تھی جو جدید اسلحے سے لیس تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے میں زبردستی داخل ہو کر وہاں موجود وائرلیس سسٹم، سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ واردات کے بعد حملہ آوروں نے تھانے کو آگ لگا دی۔
تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، اور نہ ہی کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔