داعش خراسان کا بیانیہ دراصل آئی ایس پی آر کا تیار کردہ اسکرپٹ ہے – ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا ہے کہ داعش خراسان کا بیانیہ دراصل آئی ایس پی آر کا تیار کردہ اسکرپٹ ہے، جس کے ذریعے مذہب کے نام پر قومی تحریکوں کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایل ایف میڈیا آشوب کی جانب سے شائع ہونے والے رسالے “اسپر” میں کیا۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد اپنے ہی لوگوں کی حمایت سے لڑی جا رہی ہے، جو کسی بیرونی قوت کی مرہونِ منت نہیں بلکہ خالصتاً قومی خودمختاری کی علامت ہے۔ قابض پاکستان بلوچ قوم کو ہر طرح سے تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ قومی تشخص کو مٹا کر بلوچ سرزمین کو نوآبادیاتی غلامی کا مستقل اڈہ بنا دے۔

ان کا کہنا ہے کہ قابض ریاست آزادی کی تحریکوں کو بدنام کرنے کے لیے ہمیشہ پراکسی عناصر کو استعمال کرتی ہے تاکہ اصلی حریت پسندوں پر عوامی اعتماد کو متزلزل کیا جا سکے۔ داعش خراسان کا بیانیہ دراصل آئی ایس پی آر کا تیار کردہ اسکرپٹ ہے، جس کے ذریعے مذہب کے نام پر قومی تحریکوں کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی پالیسی کا کنٹرول سویلین حکومت کے بجائے براہِ راست فوج کے ہاتھ میں ہے، جو دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعلقات کے ذریعے سیاسی عدم استحکام کو دوام دے رہی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجگور: تسپ پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، تھانہ نذر آتش، اسلحہ و وائرلیس کا سامان ضبط

منگل جون 10 , 2025
ضلع پنجگور کے علاقے تسپ میں واقع پولیس تھانے پر گزشتہ رات تقریباً 8:30 بجے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 کے قریب تھی جو جدید اسلحے سے لیس تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے تھانے میں زبردستی داخل ہو […]

توجہ فرمائیں

تازہ ترین

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ