پسنی اور کیچ میں پاکستانی فورسز نے 9 افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے پاکستانی فورسز نے دو افراد، یار جان ولد داد بخش اور شیر جان ولد شیخ دوستین کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔ دونوں افراد کا تعلق وارڈ نمبر 1، ببر شور سے بتایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت بلنگور میں آج صبح پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران گھروں پر چھاپے مارے، خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا، اور سات نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

جبری لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت نوید ولد لطیف، سلمان ولد ڈاکٹر سید محمد، حنیف ولد بخشی، نصیر ولد وشدل، افراز ولد نصیر، کمال ولد صفاء، پھلان ولد صفاء کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اقوام متحدہ  بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کو جواب طلب کرئے ۔ عید کے روز بی این ایم کا جرمنی میں احتجاج

منگل جون 10 , 2025
ماہ جبین بلوچ کی جبری گمشدگی ، بی وائی سی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں  کے خلاف بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) نے عید کے روز جرمنی کے شہر ہینوور میں ایرنسٹ آگسٹ اسکوائر  کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ