
6 جون کو بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکنی میں کوہ جاندر کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے چار نوجوانوں کی میتیں تاحال ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق لواحقین گزشتہ تین روز سے کوئٹہ میں موجود ہیں۔ اگرچہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میتیں حوالے کرنے کی اجازت جاری کر چکے ہیں اور لواحقین تمام قانونی کارروائیاں مکمل کر چکے ہیں، اس کے باوجود لاشیں اب تک سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں رکھی ہوئی ہیں۔
6 جون کو بارکھان کے علاقہ رکنی میں کوہ جاندر کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے چاروں سرمچاروں کی شناخت مصطفی نور ولد نورجان سکنہ تسپ پنجگور، سمیع اللہ ولد نور محمد سکنہ ملائی بازار تربت، رسان قادر ولد قادر بخش سکنہ لباچ دنسر آواران اور شاہ زیب ولد امیر بخش سکنہ گونی گریشگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔