
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں تمپ اور زامران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔
ضلع کیچ کے علاقے تمپ، گومازی میں مغرب کے بعد مسلح افراد نے شہید کیپٹن جہانگیر کے گھر پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔
حملے کے بعد مسلح افراد نے علاقے میں گشت بھی کیا۔
دوسری جانب زامران کے علاقے کوتان میں آج صبح سات بجے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے مجں نشانہ بنایا۔
حملوں میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔