
بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے آج برآمد ہونے والی چار لاشوں میں سے ایک اور کی شناخت عید محمد مری کے طور پر ہوئی ہے، جو تین ماہ قبل ہرنائی سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق، عید محمد مری کو فورسز نے ایک جعلی مقابلے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اور ان کی لاش آج ہرنائی کے علاقے سنجاوی روڈ، طور خان سے برآمد ہوئی۔ پاکستانی فورسز نے ان افراد کو ایک مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اب تک ان چار لاشوں میں سے دو افراد کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہو چکی ہے۔