میرے بیٹے سید احسان شاہ کو ایف سی نے بلاوجہ فائرنگ کر کے قتل کیا۔ سید منظور شاہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے رہائشی سید منظور شاہ نے جمعرات کے روز سراوان پریس کلب مستونگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں لکپاس کے قریب پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے میرا بیٹا جانبحق ہوا ۔ انہوں نے اپنے جوانسال فرزند سید احسان شاہ کے قاتل کے خلاف کاروائی اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا دو جون کو عید کی شاپنگ کے لئے کوئٹہ گئے رات کو وہاں رشتہ دار کے ہاں ٹھہرا اور اگلے روز مستونگ کے لئے نکلا تو شام کو مجھے انتظامیہ کا فون آیا تمھارا بیٹا روڈ حادثے میں زخمی ہوا ہے جب میں وہاں گیا تو معلوم ہوا کہ اسے ایف سی نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور مجھے انصاف چاہیے ، میرے جوانسال بیٹے کو بلاوجہ راہ چلتے ایف سی نے شہید کیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میرے والد معزز، نرم دل اور حق و انصاف کے لیے ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے رہنے والے انسان ہیں، دو ماہ سے لاپتہ ہیں۔ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ

جمعہ جون 6 , 2025
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء اور معروف سیاسی کارکن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے اپنے والد میر بشیر احمد کی جبری گمشدگی کے دو ماہ مکمل ہونے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا میرے والد کو پاکستانی فورسز نے دو ماہ قبل لاپتہ کیا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ