تربت: پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت، متعدد افراد جبری طور پر لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں رات گئے ملک آباد اور کوشک کے علاقوں میں پاکستانی فورسز نے فوجی جارحیت کا آغاز کیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جارحیت کے دوران مقامی افراد کے گھروں پر چھاپے مارے گئے جن کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت حمل ولد امام بخش، شاہ سلیم ولد الطاف سکنہ ملک آباد کوشک، عبدالمجید ولد محمود (اپنے ایک بیٹے سمیت)، اور ظہور مراد حاصل (اپنے دو بیٹوں سمیت) کے طور پر ہوئی ہے۔

تاحال دیگر جبری لاپتہ کیے گئے افراد کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

پاکستانی فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپے مارنا، روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو جبری لاپتہ کرنا، اور بعد ازاں ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دینا ایک معمول بن چکا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ کو 5850 دن مکمل، غنی بلوچ کا کیس کمیشن و صوبائی حکومت کو دیں

جمعرات جون 5 , 2025
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کے رکن نیاز نیچاری کی قیادت میں 5850 واں روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔ وی بی ایم پی نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ جبری لاپتہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ