کیچ: لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف بالگتر میں سی پیک شاہراہ بلاک

کیچ: لاپتہ صادق واجداد اور پیرداد عقیل کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سی پیک شاہراہ (ایم-8) کو ایک بار پھر دھرنا دے کر بلاک کر دیا ہے۔

احتجاجی دھرنا بالگتر کے مقام سھاکی پر دیا گیا ہے، جہاں مظاہرین نے ٹریفک کی آمدورفت معطل کر دی۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے پیاروں کی بازیابی عمل میں نہیں آتی احتجاج جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھی مذکورہ خاندانوں نے اسی مقام پر دھرنا دیا تھا جو بعد ازاں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مشروط طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ تاہم حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود لاپتہ افراد کی بازیابی نہ ہونے پر مظاہرین نے دوبارہ سڑک بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات: پاکستانی فورسز پر حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ بی ایل اے

بدھ جون 4 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 3 جون کو ہمارے سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں ڈور کے مقام پر پاکستانی فوج اور ایف سی کے اہلکاروں پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں قابض کے دو اہلکار ہلاک اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ