اب وہ چھوٹے بچوں اور خواتین کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنا رہی ہے، اس ظلم کی بنیادی وجہ ہماری خاموشی ہے۔ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے کہا ہے کہ ریاست بڑی دیدہ دلیری سے بلوچ نسل کشی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ دن کی روشنی اور رات کی تاریکی میں ہمارے نوجوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کر رہی ہے۔ اب وہ چھوٹے بچوں اور خواتین کو بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ظلم کی بنیادی وجہ ہماری خاموشی ہے۔ جب دشمن دیکھتا ہے کہ ہم خوف کا شکار ہیں، تو وہ اور زیادہ بے خوف ہو کر ظلم ڈھاتا ہے۔

ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے کہا کہ ہمیں یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ ہماری مدد کے لیے کوئی اور نہیں آئے گا۔ اپنی نسلوں اور اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہمیں خود ہی آگے آنا ہوگا، اور آواز بلند کرنا ہوگی۔

انہوں نے تمام بلوچوں سے اپیل کی کہ جب ان کے پیارے جبری طور پر لاپتہ کیے جائیں تو خاموش نہ رہیں۔ سامنے آئیں، اور ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوں۔ ہم پورے بلوچ قوم سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ خاندانوں کا ساتھ دیں، انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

انہوں نے بتایا کہ کل بیسیمہ میں ماہ جبین بلوچ کی رہائی کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ہم بیسیمہ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں، اور بلوچ قوم سے گزارش ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے آخر میں کہا کہ یہ ظلم کسی ایک گھر تک محدود نہیں رہا، بلکہ یہ ہم سب پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ اگر ہم خاموش رہے، تو یہ خاموشی ہماری آنے والی نسلوں پر بھی ایک نہ مٹنے والا داغ چھوڑ جائے گی۔

انہوں نے بلوچ عوام سے پُرزور اپیل کی کہ وہ آگے آئیں، اور اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک: ماہ جبین اور یونس کی جبری گمشدگی کے خلاف بیسیمہ میں احتجاجی مظاہرہ

منگل جون 3 , 2025
بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بیسیمہ میں کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے ماہ جبین اور یونس کی عدم بازیابی کے خلاف آج  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے یونس اور ماہ جبین کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، اور نعرہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ