وی بی ایم پی کےاحتجاجی کیمپ کو 5847 دن مکمل، ماہ جبین کی فوری بازیابی مطالبہ

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے احتجاج پیر کے روز بھی جاری رہا اس موقع پر تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز نیچاری نے ماہ جبین کو منظر عام نہ لانے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ بلوچ طالبہ کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں جبری گمشدگیوں میں بھی تشویشناک اضافہ ہوا ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ریاستی ادارے ملکی سلامتی کے نام پر بلوچوں کو ماورائے قانون گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کررہے، اور انکی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں سے مل رہے ہیں یہ پھر انہیں جعلی مقابلہ میں قتل کیا جا رہا ہے، جسکی وجہ سے اہل بلوچستان عدم تحفظ کے شکار ہورہے ہیں جو ملکی سلامتی کے لیے نیک شکون نہیں ہیں۔

نیاز نچاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماہ جبین سمیت تمام جبری لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور ملکی سلامتی کے نام پر بلوچستان میں ماورائے آئین اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کو بند اور اہل بلوچستان کے ساتھ ملکی قوانین کے تحت رویہ اختیار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ناروے میں عالمی انسانی حقوق کانفرنس، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی نشست علامتی طور پر خالی رہی

پیر جون 2 , 2025
ناروے کے شہر لِلےہامر میں جاری عالمی سطح کی انسانی حقوق کانفرنس ورلڈایکسپریشنفورم (WEXFO) میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی عدم موجودگی کو نہایت باوقار انداز میں یاد کیا گیا۔ کانفرنس کے منتظمین نے اُن کی علامتی نمائندگی کرتے ہوئے اُن کی نشست خالی چھوڑ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ