کراچی: قانون کے طالبعلم ذکریا بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ نے ایف آئی آر درج کرا دی


کراچی کے گلستان جوہر علاقے سے پاکستانی اہلکاروں کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے اور جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے قانون کے طالبعلم زکریا اسماعیل ولد اسماعیل غلام کی بازیابی نہ ہونے پر ان کے لواحقین نے تھانہ گلستان جوہر میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

زکریا بلوچ ولد اسماعیل کی فیملی نے 25 مئی 2025 کو تھانہ گلستان جوہر میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ 24 سے 25 مئی کی درمیانی شب تقریباً 12:45 بجے، 20 سے 25 نامعلوم مسلح افراد زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے اور خود کو سرکاری اداروں کے اہلکار ظاہر کر رہے تھے۔

اہل خانہ کے مطابق ان افراد نے گھر کے تمام افراد کو الگ الگ کمروں میں بند کر دیا ان کے شناختی کارڈز چیک کیے، ویڈیوز بنائیں اور بعد ازاں زکریا اسماعیل کو جو ایل ایل بی پاس کرچکے تھے اور وکالت کے لائسنس کے لیے تیاری کر رہے تھے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

لواحقین کے مطابق فورسز اہلکار ان کے ساتھ ان کا لیپ ٹاپ، تعلیمی اسناد اور دیگر سامان بھی لے گئے۔

ایف آئی آر میں لواحقین نے بتایا کہ اس دوران فورسز اہلکاروں نے ہمیں بتایا کہ زکریا سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں چھوڑ دیا جائے گا مگر کئی دن گزرنے کے باوجود ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے، اور وہ اس جبری گمشدگی کے چشم دید گواہ بھی موجود ہیں ان کا کہنا ہے کہ زکریا کو گھر کے افراد کے سامنے اٹھایا گیا، اور یہ واقعہ کسی طور بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

لواحقین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ زکریا کو منظرعام پر لانے اور بازیابی میں کردار ادا کریں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ میں قابض فوج پر حملوں اور لیویز تھانے پر قبضے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

اتوار جون 1 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے مستونگ میں لیویز فورس کے تھانوں اور چوکیوں پر کنٹرول حاصل کرنے سمیت قابض فوج کو حملے میں نشانہ بنایا، جبکہ کوئٹہ میں قابض فوج کے ایک آلہ کار پر بھی حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ