
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ہمارے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نصیر آباد میں 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ دریں اثناء ہمارے سرمچاروں نے کشمور روڈ پر مزاری کوٹ کے مقام پر سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ گیس پائپ لائن کو بھی دھماکے خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کے کاروائی بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔