تمپ میں پاکستانی فوج اور مند میں ملٹری انٹیلیجنس اہلکاروں کو دو الگ الگ حملوں میں نشانہ بنا کر پانچ اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیس مئی کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے شام  6 بجے کیچ کے علاقہ تمپ کے مقام ملانٹ میں قابض پاکستانی فوج کے ایک عسکری کیمپ کو تین مختلف اطراف سے راکٹ لانچرز، گرنیڈ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔ حملہ طویل دورانیے تک جاری رہا، جس کے دوران سرمچاروں نے کیمپ کے حفاظتی مورچوں پر تعینات دشمن فورسز کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران کیمپ کے نگرانی (سرویلنس) نظام کو بھی مؤثر طریقے سے تباہ کیا گیا۔ حملے کے بعد سرمچاروں نے علاقے میں گشت کیا، مقامی آبادی سے ملاقات کی اور خطاب بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی روز، شام 7 بجے کے قریب ایک علیحدہ کارروائی میں، مند کے علاقہ سورو بازار میں قائم ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر کی چھت پر موجود دو اہلکاروں کو بی ایل ایف کی اسنائپر ٹیکٹیکل ٹیم (ایس ٹی ٹی) نے ہدف بنا کر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک عسکری کیمپ، عسکری تنصیبات، عسکری منصوبے، انٹیلیجنس اہلکار اور ان کے آلہ کار ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار میں امن فورس کے اہلکاروں کو ہلاک اور خاران میں پولیس اہلکاروں کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ہفتہ مئی 31 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردی بیان میں کہا کہ اکتیس مئی بروز ہفتہ دن گیارہ بجے کے قریب سرمچاروں نے خضدار نال میں پڑیچ ہوٹل کے قریب ریاستی سرپرستی میں چلنے والی نام نہاد امن فورس کے دو اہلکاروں کو گھات لگا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ