
مکران کوسٹل ہائی وے پر کلگ کراس کے قریب کوچ کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دودا ولد سلیمان، سکنہ کلگ کلانچ، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو آر ایچ سی اسپتال پسنی منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔