ملک خان محمد مری کی بے لوث جہدوجہد بلوچ سرمچار و  نوجوانوں کیلئے ایک مثالی ورثہ ہے۔ رحیم ایڈوکیٹ بلوچ

بلوچ آزادی پسند رہنما رحیم ایڈوکیٹ بلوچ نے ملک خان محمد مری کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان اور دوستوں سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ وہ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک خان محمد مری کی وفات پر میں اس کے خاندان اور دوستوں سے دلی تعزیت کرتاہوں اور ان کے غم میں شریک ہوں۔ آج بلوچ قومی تحریک آزادی جس مقام پر پہنچی ہے اس میں ملک خان محمد مری جیسے نام و نمود اور فائدہ و نقصان سے بے نیاز خاموش عظیم سپاہیوں اور جہد کاروں کی مستقل مزاجی اور قربانیاں ایک کلیدی عنصر ہیں۔

‏ان کا کہنا تھا کہ مرحوم اپنے نوجوانی کے زمانہ میں تحریک آزادی کی مسلح محاذ پر سرمچاروں کی کاروان میں شامل ہوکر کمر بستہ ہونے کے بعد نہ کبھی تھک کر رُک گیا، نہ کبھی پیچھے مُڑ کر دیکھا اور نہ کبھی قبضہ گیر دشمن کے سامنے سر جھکایا۔ زاتی اور خاندانی فائدہ و نقصان سے بالاتر ہوکر مرتے دم تک وہ سرمچاروں کے کاروان میں شامل رہا۔ اس کی یہ مستقل مزاجی اور بے لوث جدوجہد بلوچ سرمچاروں، جہد کاروں، بالخصوص نوجوانوں کیلئے ایک مثالی ورثہ ہے۔

‏آخر میں انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جنت میں جگہ دے اور اس کے خاندان اور دوستوں کو یہ دکھ سہنے کی برداشت عطاء فرمائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پسنی: مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ہفتہ مئی 31 , 2025
مکران کوسٹل ہائی وے پر کلگ کراس کے قریب کوچ کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دودا ولد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ