
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال سٹی کے قریب مسلح افراد نے نام نہاد امن فورس کے کارندوں کو حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق آج صبح گیارہ بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے امن فورس کے کارندوں پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ بازار میں گشت کر رہے تھے۔ حملے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ حملہ آور کارندوں کا اسلحہ اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ امن فورس کے سربراہ، نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کے بیٹھا شمیر بزنجو ہیں، جو ریاستی ایما پر بلوچ فرزندوں کی شہادت، جبری گمشدگی اور تشدد میں براہِ راست ملوث ہیں۔