
بلوچستان کے ضلع خاران کے شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان سے سرکاری اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق، خاران بازار کے شاہوانی چوک پر آج دوپہر ایک بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور ان سے اسلحہ چھین لیا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تاہم پولیس اہلکاروں کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔