
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقوں مند اور تمل میں مسلح افراد کی بڑی تعداد کو گزشتہ روز گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد ایم آئی کے دفتر اور فورسز کی ایک چوکی کو شدید حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ شام سات بجے مند کے علاقے سورو میں قائم ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے دفتر کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
دوسری جانب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے تمپ کے علاقہ ملانٹ میں گشت کیا، اور بعد ازاں فورسز کی ایک چوکی پر تین اطراف سے شدید حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داریاں ماضی میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔