
آج بروز جمعہ سینکڑوں بلوچ آزادی پسندوں نے بلوچستان کے شہر سوراب، جو قومی شاہراہ N-25 سے متصل ہے، کا کنٹرول سنبھال لیا۔ لیویز تھانہ، پولیس تھانہ اور بینک سمیت متعدد اہم مقامات بلوچ آزادی پسندوں کے قبضے میں ہیں۔ فورسز اہلکاروں کا تمام اسلحہ ضبط کر لیا گیا ہے، جبکہ متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے سوراب شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ سرمچاروں نے شہر میں واقع بینک، لیویز تھانہ، اور پولیس تھانہ سمیت اہم سرکاری تنصیبات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ مرکزی کوئٹہ-کراچی شاہراہ اور سوراب-گدر روڈ پر بھی چیکنگ اور گشت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفصیلی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔