بولان و گردونواح میں تمام راستوں پر مائن نصب، عوام سفر سے گریز کرے۔ بی ایل اےمچھ: گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد جاری

مچھ درہ بولان آپریشن ، فوجی کیمپ بدستور سرمچاروں کے قبضے میں ہیں ،بی ایل اے

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کی ایلیٹ یونٹ اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ ( ایس ٹی او ایس) نے آپریشن درہ بولان کے تحت، بولان، مچھ و گردونواح کے تمام داخلی و خارجی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور تمام راستوں پر مائن بچھائے گئے ہیں، لہٰذا ہم بلوچ عوام کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ان راستوں پر کسی بھی نقل و حرکت سے گریز کریں۔

جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے پیر غیب بولان میں دشمن فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے دس سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مچھ شہر تاحال مکمل طور پر بلوچ سرمچاروں کے کنٹرول میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مزید تفصیلات جلد میڈیا کو جاری کی جائینگی۔

دوسری جانب علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج کی گن شب و دیگر ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کی پروازیں گذشتہ رات سے جاری ہے تاہم صبح سویرے مزید گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ رات سے علاقے میں مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سے علاقہ گونج رہاہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پندرہ گھنٹوں سے مچھ و گردونواح کے علاقے بدستور بلوچ سرمچاروں کے قبضے میں ہیں۔ بی ایل اے

منگل جنوری 30 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آپریشن درہ بولان کے تحت گذشتہ پندرہ گھنٹوں سے مچھ شہر و گردونواح کے علاقوں کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے۔ اس دوران بی ایل اے کی یونٹ اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے علاقے کی تمام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ