واشک: فوجی جارحیت میں مصروف پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، گاڑی مکمل تباہ، تمام اہلکار ہلاک و زخمی

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے سکن میں آج صبح پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب فورسز علاقے میں فوجی جارحیت میں مصروف تھیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ اشدید نوعیت کا تھا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ گاڑی میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سے تین دنوں سے پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں سکن اور گرد و نواح کے علاقوں میں آپریشن میں مصروف تھیں۔ آج نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کیے گئے اس دھماکے نے فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

تاہم تاحال حکام کے جانب سے نقصانات کے حوالے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

تاحال کسی بھی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم بلوچستان میں ہونے والے بیشتر حملوں کی ذمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں پاکستانی فورسز کو متعدد سنگین حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: پاکستانی فورسز نے خاتون کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

جمعرات مئی 29 , 2025
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ (شال) میں پاکستانی فورسز نے ایک خاتون کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب فرنٹیئر کور اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سول ہسپتال کوئٹہ سے ایک خاتون کو حراست میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ