
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقہ عومری کہن سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار غلام جان کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے سی پیک شاہراہ کو سامی کے مقام پر احتجاجاً بند کر دیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز غلام جان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کو مکمل طور پر معطل کر دیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ غلام جان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

