آواران: قتل ہونے والے اہلِ خانہ کے گھر پر فورسز کا دوبارہ چھاپہ، سات سالہ بچے کو لے جانے کی کوشش

ضلع آواران کے علاقے مالار مَچی میں 27 مئی کی رات تقریباً دو بجے پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران مردوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جس پر اہلِ خانہ نے مزاحمت کی۔ اس مزاحمت کے جواب میں فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔

واقعے کے اگلے روز فورسز نے ایک بار پھر اسی گھر پر چھاپہ مارا اور سات سالہ بچے کو لے جانے کی کوشش کی تاہم اہلِ خانہ کی شدید مزاحمت کے باعث وہ بچے کو لے جانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ 27 مئی کی رات چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون، حوری بلوچ اور ایک نوجوان نعیم بلوچ کو اہلِ خانہ کے سامنے قتل کردیا، جبکہ نعیم کی والدہ دادی بلوچ شدید زخمی ہوئیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سی پی جے کا صحافی عبداللطیف بلوچ کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

بدھ مئی 28 , 2025
صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم “کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس” (CPJ) نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں 24 مئی کو صحافی لطیف بلوچ کے بہیمانہ قتل کی فوری، غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں۔ سی پی جے کا کہنا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ