28 مئی کو بلوچستان میں زندگیوں کو تباہ کیا گیا ، پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے خلاف بی این ایم کا  جرمنی میں مظاہرہ اور اسٹریٹ تھیٹر

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کی طرف سے 28 مئی 1998 کو بلوچستان میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے خلاف جرمن شہر گوئٹنگن میں ریلی نکالی گئی اور ’ جب پہاڑ روئے ‘ کے عنوان سے اسٹریٹ تھیٹر کے ذریعے ایٹمی تجربات کے نتائج اور ان کے نقصانات کو اجاگر کیا گیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے ایٹمی تجربات دفاع کے لیے نہیں بلکہ ایک محکوم قوم کے خلاف پرتشدد اقدامات تھے۔ اس کے باعث چاغی کے لوگوں نے تابکاری ، بیماری اور بیدخلی کا سامنا کیا۔اس دن بلوچستان کے عوام کی اجازت کے بغیر چاغی کے ایک زرخیر علاقے کو ایٹمی فضلے میں بدل دیا گیا۔

انھوں نے کہا ان تجربات کے نتیجے میں آج تک چاغی کے لوگ زہریلی ہوا میں سانس لیتے اور زہریلا پانی پیتے ہیں۔چاغی کا علاقہ کینسر اور جینیات کو متاثر کرنے والے بیماریوں کی آماجگاہ ہے۔پاکستان کہتا ہے کہ چاغی ایک بنجر علاقہ ہے، مگر وہاں 2 لاکھ 69 ہزار لوگ بستے ہیں — ان کے گھر، کھیت اور خواب ہیں۔ ان ایٹمی دھماکوں نے صرف پہاڑوں کو نہیں، زندگیوں کو چکنا چور کیا۔

مقررین نے کہا 28 مئی یوم سیاہ ہے۔ یہ وہ دن تھا جب پاکستان نے بلوچ زندگیوں کو بے وقعت قرار دیتے ہوئے ہمارے وجود میں بم دفن کر دیے — اور جشن منایا، جب کہ ہماری قوم خاموشی سے تڑپتی رہی۔

جرمنی میں بی این ایم کے مظاہرے میں بتایا گیا کہ پاکستان نے ان ایٹمی تجربات کو ایک ایسے علاقے میں انجام دیا جو پہلے ہی غربت اور جبر کا شکار تھا۔ نہ کوئی حفاظتی اقدامات کیے گئے، نہ انخلاء ہوا، اور نہ ہی کوئی افسوس ظاہر کیا گیا۔ آج بھی چاغی کے عوام اس تابکار ورثے کا سامنا کر رہے ہیں۔

انھوں نے عالمی برداری سے پاکستان کے ایٹمی تجربات کے وقت مجرمانہ غفلت اور اس کے نتیجے میں تابکاری اور ماحولیاتی آلودگی پر تحقیقات اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کیا۔

مقررین میں بی این ایم جرمنی چیپٹر کے صدر شرحسن  بلوچ، نائب صدر صفیہ بلوچ ، جوائنٹ سیکریٹری شلی بلوچ ، بی این ایم کے ممبر آصف بلوچ ، فیصل خالد ، اکبر بلوچ اور شلی ذاکر شامل تھے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لیڈرشپ کیا ہے؟

بدھ مئی 28 , 2025
تحریر: زاکر بلوچ زرمبش مضمون لیڈرشپ ایک ایسا فن اور صلاحیت ہے جو کسی فرد کو یہ قابل بناتی ہے کہ وہ دوسروں کو متاثر کرے، رہنمائی فراہم کرے، اور ایک مخصوص مقصد یا ہدف کی جانب ان کی رہنمائی کرے۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو نہ صرف دوسروں کو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ