
مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں نامعلوم سمت سے دو راکٹ فائر کیے گئے جو لیویز تھانے اور ایف سی چیک پوسٹ کے قریب گرے۔ لیویز حکام کے مطابق راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مخبوط الحواس شخص ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تاہم دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔