
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالواہاب مینگل کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاش ضروری کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔
تاہم فائرنگ کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے اور نا ہی کسی نے اس واقعے کی ذمہ ساری قبول کی ہے۔