
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران آرچنِ کور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے لیے راشن لے جانے والی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں فوجی چوکی کی جانب جا رہی تھیں۔ حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملا ہے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم بلوچستان میں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری ماضی میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں۔