واشک: پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد جمع، فوجی جارحیت کا خدشہ

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے سکن میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد میں آمد سے ایک بار پھر ممکنہ فوجی جارحیت کا خدشہ ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل اس علاقے میں پاکستانی فورسز کا ایک کیمپ قائم تھا، جو بعد ازاں خالی کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر فورسز کی موجودگی سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ علاقے میں دوبارہ فوجی جارحیت کی جا سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں قائم کیمپ میں مقامی افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے موجودہ صورت حال نے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

تاحال کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب بلیدہ اور پروم سے بھی فوجی جارحیت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے پروم کے پہاڑی سلسلے میں فوجی جارحیت کا آغاز کر دیا ہے جبکہ بلیدہ سے بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار پہاڑی علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

مذکورہ پہاڑی علاقہ ضلع کیچ اور پنجگور کے درمیان میں واقع ہے، جہاں مقامی افراد نے فورسز کی زمینی نقل و حرکت کی تصدیق کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہم ان ‘غدار’ کہنے کے ہتھکنڈوں سے واقف ہیں، سیاسی کارکنوں کو دہشت گرد قرار دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ساجد ترین ایڈووکیٹ

پیر مئی 26 , 2025
پیر کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر، ساجد ترین ایڈووکیٹ نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو بغیر کسی ثبوت کے “غدار” قرار دینا ایک […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ