
کراچی میں گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فورسز نے کراچی کے علاقے ہزارہ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ذکریا اسماعیل بلوچ کو حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذکریا نے حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق ذکریا بلوچ کو ان کے کمرے سے حراست میں لیا گیا ہے، جس کے بعد اہلِ خانہ کو ان کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔
دوسری جانب، کراچی کے علاقہ گل محمد لائن میں بھی گزشتہ شب پاکستانی فورسز رینجرز اہلکاروں نے متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ مقامی ذرائع کے مطابق علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی گئی ہے۔