
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ گیشکور میں آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے پر سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بن سے حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار نائیک ولی سبحان اللہ سکنہ خیبر پختونخوا کی ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کا قافلہ کولواہ کے علاقے سہر سے نکل کر گیشکور جا رہا تھا کہ ساجدی کے مقام پر دھماکے کی زد میں آ گیا۔ جبکہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد ایک سے زیادہ بتائی جا رہی ہے تاہم سرکاری سطح پر تاحال صرف ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔