
بلوچستان کے علاقے کوئٹہ (شال) میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق 24 مئی 2025 کو رات 2 بجے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے کلی مینگل آباد، شال میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور محمد اسحاق ولد محمد اسرائیل اور عبدالرزاق ولد محمد اسرائیل کو زبردستی حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔ دونوں نوجوان بھائی ہیں، جن میں سے ایک ڈرائیور جبکہ دوسرا طالب علم ہے۔
لواحقین نے ان جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پیاروں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور بلوچستان میں ریاستی جبر کا خاتمہ کیا جائے۔