
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تئیس مئی 2025 کی رات 8 بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے خاران شہر میں گواش روڈ پر قابض پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر ار پی جی کے متعدد گولے فائر کیے جو کیمپ کے اندر ہدف پر گرے۔ حملے کے دوران دشمن فوج نے آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ سرمچاروں نے عین اہداف کو نشانہ بنایا اور دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں 22 مئی 2025 کو لگ بھگ شام 6:30 بجے کے قریب سرمچاروں نے کولواہ ، ساجدی بازار میں نصب مواصلاتی نظام اور مشینری کو نشانہ بناکر نقصان پہنچایا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ خاران میں قابض فوج پر حملے اور کولواہ میں مواصلاتی نظام اور مشینری کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔