پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید 6 افراد جبری لاپتہ

بلوچستان اور کراچی سے مزید چھ افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے۔

گوادر کے ٹی ٹی سی کالونی سے تعلق رکھنے والے لیویز فورس کے اہلکار امجد ولد دلمراد کو 11 مئی 2025 کو سیول ہسپتال گوادر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ اہل خانہ نے حکومت، عدلیہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے امجد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) خضدار زون کے صدر ماجد بلوچ کو گزشتہ شب خضدار میں ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔ ماجد بلوچ کی گمشدگی پر بی ایس او اور دیگر طلبہ تنظیموں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور سے بھی جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپوں کے دوران چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔ ان میں شیراز ولد صابر، سیلان ولد صابر، بابا ولد فضل اور ایک شخص شناخت نہیں ہوسکی ہے شامل ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گوادر: کمسن نوجوان بازیاب

جمعہ مئی 23 , 2025
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالیہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے کمسن نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔ بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد عابد ادیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کی بازیابی کی تصدیق ان کے والد نے کی جنہوں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ