
بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے ایک زیرِ حراست نوجوان کو قتل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جھاؤ کے علاقے ٹوبوکڈ میں حنیف ولد عزیز کو گزشتہ رات تین بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا اور بعد ازاں قتل کر کے لاش پھینک دی گئی۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے آواران میں یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں پہلے سے زیرِ حراست افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یونس نامی شخص کو قتل کیا گیا تھا، جسے پاکستانی فورسز نے بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا رکن قرار دیا تھا۔ تاہم بی ایل ایف نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یونس لیویز اہلکار تھا جسے گھر سے گرفتار کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔