
ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں گزشتہ روز پاکستانی فوج کے زیرِ سرپرستی سرگرم ڈیتھ اسکواڈ اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران دو افراد جاں بحق ہوئے جن کی شناخت فقیر بلوچ ولد غلام رسول ساکن گرداک کوچک بلیدہ اور جابر ولد نصیر سکنہ بلیدہ زیردان کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ جبکہ جھڑپ میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کو بھی جانی نقصان پہنچا ہے۔
تاحال کسی تنظیم کی جانب سے اس واقعے کی ذمہ داری یا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔