ہوشاپ اور تجابان میں بلوچ طلباء کو جبری لاپتہ کرنا باعث تشویش ہے۔ چیرمین نصراللہ بلوچ

شال : وائس فار بلوچ مسنگ کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ‏گزشتہ روز ہوشاپ اور تجابان ضلع کیچ سے بلوچ طالب علم اسلم ولد کریم بخش،حمل ولد قادر بخش اور بہادر ولد چاکر کو فورسز نے غیر قانونی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

بلوچ طلباء کے اہلخانہ نے انکی باحفاظت بازیابی کے لیے سی پیک ایم ایٹ روڑ پر ہفتہ سے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں دھرنے میں خواتین اور بچے کثیر تعداد میں موجود ہے جو تاحال جاری ہے

ضلعی انتظامیہ بھی لاپتہ طلباء کے حوالے سے انکے اہلخانہ کو معلومات فراہم نہیں کررہا ہے جو باعث تشویش ہےنصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچ طلباء پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ بےقصور ہے انہیں فوری طور پر رہا کرکے انکے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلائے.

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

تربت: مسلح افراد نے پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین لیا

پیر جنوری 29 , 2024
تربت پولیس کا اسلحہ چھین لیاگیا

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ