
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ بائیس مئی کی دوپہر دو بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے خاران شہر میں سدرن بائی پاس کے قریب لتاڈ روڈ پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر گرینیڈ لانچر کے کئی گولے فائر کیے جو کیمپ کے اندر مطلوبہ اہداف پر گرے جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ خاران میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔