
بلوچی زبان کے معروف شاعر اور بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے دیرینہ رکن اور جبری لاپتہ سید حاصل خان حسرت کی والدہ محترمہ بی بی زلیخہ انتقال کر گئیں۔
سید حاصل خان حسرت ولد عبدالرحمٰن کا تعلق جھاؤ کے علاقے ملا گزی سے ہے۔ اُنہیں 19 فروری 2014 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔ وہ گزشتہ گیارہ سال سے لاپتہ ہیں۔
بی بی زلیخہ اپنے بیٹے کی واپسی کی امید میں گیارہ سال تک انتظار کرتی رہیں اور بالآخر اپنے لختِ جگر کی راہ تکتے اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
واضح رہے کہ سید حاصل خان حسرت کے ہمراہ دولت خان ولد عبدالکریم سمیت 50 افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جن میں سے بیشتر افراد مختلف اوقات میں بازیاب ہو چکے ہیں، تاہم حاصل خان حسرت اور دولت خان تاحال لاپتہ ہیں۔