
بلوچستان کے ضلع خاران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آج دوپہر میں خاران شہر میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کے ساتھ ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بائی پاس کے قریب لتاڑ کراس پر قائم فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم افراد نے لیویز تھانے پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حملے کے بعد لیویز فورس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں حملہ آوروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
تاحال کسی تنظیم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔