
بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے ایک نوجوان کو اغوا کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، اور بعد ازاں اسے زخمی حالت میں چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ نوجوان کی شناخت عارف ولد حاجی محمد سالہ کے نام سے ہوئی ہے، جو نال کے علاقہ ہری کا رہائشی ہے۔ اسے دو روز قبل مبینہ طور پر ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ میر شاہ میر بزنجو کے کارندوں نے اغوا کیا تھا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ نوجوان کو جسمانی طور پر سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نشانات اس کے جسم پر واضح ہیں۔