
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ 21 مئی 2025 کو دوپہر ایک بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے بلیدہ-زمران سڑک کی تعمیر کی حفاظت کرنے والے قابض فورسز کے قافلے میں دو موٹر سائیکلوں کو آئی ای ڈی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل تباہ اور دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلیدہ تا زامران سڑک کی تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اس استحصالی سڑک کی تعمیر بند کرے بصورت دیگر تعمیراتی مشینریز اور کام کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔