وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا اجلاس، احتجاجی کیمپ کی قیادت نیاز محمد نیچاری کے سپرد

وائس فار بلوچ مسنگ ہرسنز کا اجلاس تنظیم کے چیرمین نصراللہ کے صدارات میں ہوا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ماما قدیر کے مکمل صحتیابی تک بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیگٹو کمیٹی کے ممبر نیاز محمد نیچاری کی سربراہی میں کل سے جاری رہے گا۔

اجلاس میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں اور بلوچ جبری لاپتہ افراد کی ماورائے قانون قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اپنے بساط کے مطابق جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کے خلاف اپنا پرامن اور آئینی طریقے سے جد و جہد کو جاری رکھے کی۔

اجلاس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر پرامن جہد کاروں کی MPO کے تحت حراست میں رکھنے اور انہیں انکے آئینی دفاع کے حق سے محروم رکھنے کی مذمت کی گئی اور ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت دیگر پرامن جہد کاروں کی غیر مشروط باعزت رہائی کا مطالبہ بھی کیاگیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ میں قابض فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے۔ بی ایل ایف

جمعرات مئی 22 , 2025
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ 21 مئی 2025 کو دوپہر ایک بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے بلیدہ-زمران سڑک کی تعمیر کی حفاظت کرنے والے قابض فورسز کے قافلے میں دو موٹر سائیکلوں کو آئی ای ڈی بم حملے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ