قلات شہر میں سٹی شاپنگ روڈ پر قائم پولیس چوکی پر قبضہ کرکے وہاں موجود تمام سرکاری اسلحہ ضبط کرلیا۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بیس مئی کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے قلات شہر میں شاپنگ روڈ پر قائم پولیس چوکی کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود تمام پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور چیک پوسٹ پر موجود سرکاری اسلحہ کو اپنے قبضے میں لے کر ضبط کرلیا۔ سرمچاروں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں کوئی نقصان پہنچائے بغیر چھوڑ دیا کیونکہ ان میں سے کسی کے خلاف بلوچ تحریک آزادی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ قلات شہر میں پولیس چوکی پر قبضہ اور سرکاری اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ: پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر بم حملہ، جانی نقصان کی اطلاع

بدھ مئی 21 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج دوپہر تقریباً ایک بجے بلیدہ کے علاقے زمدان میں فورسز کے دو اہلکار جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، اس وقت دھماکے کی زد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ