
بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کی بس کو پیش آنے والے بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے اور چالیس کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی بیان میں بتائی گئی ہے۔
واقعہ پیر کی صبح پیش آیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ مبینہ طور پر ایک فوجی بس پر کیا گیا، تاہم اس کی باقاعدہ تصدیق حکام کی جانب سے تاحال نہیں کی گئی ہے۔
دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے