بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے، پاکستانی میڈیا ادارے جیو نیوز پر چلائے گئے ان خبروں کی تردید کرتی ہے، جن میں سراوان میں مارے جانے والے نو پنجابیوں کے قتل کی ذمہ داری بی ایل اے پر عائد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں مغربی بلوچستان میں اس وقت تک بلوچ لبریشن آرمی کا نا کوئی کیمپ موجود ہے اور نا ہی کوئی سرمچار۔ ہم میڈیا اداروں کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ بی ایل اے سے جڑی خبروں اور ذمہ داریوں کیلئے، ہماری آفیشل چینل سے رجوع کریں۔
آپ کو علم ہے گذشتہ روز مغربی بلوچستان کے علاقے سراوان میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے تھا۔
واقعہ کے حوالے سے پاکستانی نیوز چینل جیو نیوز سمیت دیگر میڈیا چینلز پر کہا گیا کہ اس واقعے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔ تاہم بی ایل اے نے اپنے آفیشل میڈیا چینل ہکل پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اس کی تردید کردی۔