آواران: جبری لاپتہ نوجوان ساجد ناصر کی لاش تشدد زدہ حالت میں برآمد

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ گشانگ سے گزشتہ رات پاکستانی فورسز کے فوجی جارحیت کے دوران لاپتہ ہونے والے نوجوان ساجد ناصر کی تشدد زدہ لاش آج صبح مالار چیل کے مقام سے برآمد ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ساجد کو پاکستانی فورسز اور ریاستی حمایت یافتہ مسلح گرو جسے عام زبان میں “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، نے ان کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔

متوفی ساجد ناصر مستری ناصر بلوچ کا بیٹا تھا، اور اس کی مسخ شدہ لاش آج صبح تشدد زدہ حالت میں برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اسی علاقے میں لیویز اہلکار یونس رسول کو فورسز نے ان کے گھر سے اٹھایا تھا جن کی لاش بعد ازاں دمب کے مقام پر پھینکی گئی۔ اس واقعے کے بعد پاکستانی فورسز نے یونس رسول کا تعلق بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے جوڑنے کی کوشش کی تھی تاہم بی ایل ایف نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار: بس پر دھماکہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

بدھ مئی 21 , 2025
بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کی بس کو پیش آنے والے بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے اور چالیس کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر خضدار کی جانب سے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ